چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کا سب تحصيل تور کھو شاگرام کا دورہ

تورکہو (زیل نمائندہ) اج چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے سب تحصيل تورکھو شاکرام کا مختصر دورہ کیا۔ان کے ساتھ کمشنر ملاکنڈ سیکرٹری ہیلتھ کے پی کے، ڈی سی او چترال اور دوسرے افسران بھی تھے اور انھون نے آر ایچ سی شاگرام کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف یونٹون کا بھی معائنہ کیا ہسپتال مین مختصر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس مین معززین علاقہ اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔سابق ناظم عبدالقیوم بیگ نے سپاسنامہ پیش کیا اور مہمانون کو خوش امدید کہا۔سپاسنامے میں تورکھو کے مختلف مسا ٸل پر بات کی گٸ ۔خاص کر بونی تورکھو روڈ ار ایچ سی ہسپتال میں عملے کی کمی سٹیڈیم اور دوسرے مسا ٸل پر اعلی افسران کو اگاہ کیا گیا۔اخر مین اجلاس سے سکٹری ھیلتھ اور چیف سکٹری نے خطاب کیا سکٹری ہیلتھ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں اے کے ایچ اس پی کا مشکور ہوں کہ انھون نے حکومت سے مل کر اس دوردراز علاقے مین لوگوں کو بہترین صحت کے حوالے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور چیف سیکرٹری نے کہا کہ میں نے اپ لوگوں کے مساٸل دیکھے ہیں انشا اللہ اگے جاکر اپ کے مطالبات اعلی حکام تک پہنچاونگا اور اس کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ یاد رہے علاقے زیادہ تر عوام حکومتی اور اے کے ایچ اس پی کے مشترکہ چلنے والی ھسپتال سے ذیادہ خوش نہيں ہیں کیونکہ اس کہ فیس عریب عوام برداشت نہيں کرسکتے ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
87240cookie-checkچیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کا سب تحصيل تور کھو شاگرام کا دورہ

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This