شندورپولو فسٹیول 2018،چترال کے پولو کھلاڑیوں کی غیرحتمی فہرست جاری

چترال(زیل نمائندہ) شندور پولو فسٹیول 2018ء جو رواں سال کے جولائی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں دنیا کی بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور میں منعقد ہوگاچترال کی پانچ پولوٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کی غیرحتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ چترال اے پولوٹیم میں شہزادہ سکندرالملک(کپتان)،اسرارولی،شہزاد احمد،اظہارعلی خان،معراج الدین،ناصراللہ،عبدالحمید اور ضیاء الرحمان شامل ہوں گے۔ چترال بی ٹیم میں حکیم سرور(کپتان)،رضا خان،امیرحمزہ،ریاض علی شاہ المعروف پردوم،عظمت اللہ،عزیزاحمد،فیروز علی اورمنصورعلی شاہ کھیلیں گے۔چترال سی ٹیم میں نذیراحمد(کپتان)،شہزادہ سیار،شجاع الرحمان،محمد اسماعیل،اشفاق احمد،عدنان احمد،ندیم احمداورایوب انجگان شامل ہوں گے۔ چترال  ڈی ٹیم میں شجاع الحق(کپتان)،نسیم احمد،سہیل احمد،شہباز احمد،ارباب قلی خان،ندیم احمد،ناصر حیدر اور محمد شاہد خان جبکہ سب ڈویژن مستوج کی پولو ٹیم میں شمیم احمد(کپتان)،خدابخش،ضیاء الرحمان ،ضیاء اللہ ،ثناء اللہ،الیاس،شکیل احمد اور اسد ولی شامل ہوں گے۔

 

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
67730cookie-checkشندورپولو فسٹیول 2018،چترال کے پولو کھلاڑیوں کی غیرحتمی فہرست جاری

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This