NA-1 اورPK-1 کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لے لیا

چترال ( زیل نمائندہ)عام انتخابات 2018ء جو رواں سال کے وسط میں متوقع ہیں چترال کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسروں  کی حلف برداری ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسد حمید بنگش نے این اے ون اور پی کے ون چترال کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا ۔ محمد خان ایڈیشنل سیشن جج چترال ریٹرننگ آفیسر این اے ون  ، عابد زمان سینئر سول جج چترال ریٹرننگ آفیسر پی کے ون ، منہاس الدین اے ڈی سی  چترال اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے ون  ،شاہد حسین پی ایس او ٹو پی ڈی یونیورسٹی آف چترال اسسٹنٹ ریٹرننگ آ فیسر این اے ون ، صاحب الرحمن پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے ون اور ساجد نواز اسسٹنٹ کمشنر چترال اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے ون  ہوں گے اپنے عہدوں  اور ذمہ درایوں کا حلف لیا ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
67690cookie-checkNA-1 اورPK-1 کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لے لیا

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This