جشن چترال کے سلسلے میں مختلف مقابلوں کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ)جشن چترال 2018ء کے سلسلے میں پولو گراؤنڈ چترال میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ رسہ کشی کا مقابلہ  گولدور اور موڑدہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں گولدور کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد رسہ کشی کا مقابلہ اپنے نام کیا۔ تیراندازی کے مقابلے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین ،ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر،ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ اورپولوایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے حصہ لیا ۔دن کے آغاز میں حسن قرات کا مقابلہ،نعت خوانی کا مقابلہ،تقریری مقابلہ ،مقابلہ قومی ترانہ اور ملی نغمے کے ساتھ سکول کے بچوں کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں چترال ٹاؤن کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی ۔آخر میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اورشہزادہ سراج الملک نے چترالی ڈانس کرتے ہوئے شرکاء سے داد سمیٹی۔آخر میں جشن چترال کے مختلف مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
67230cookie-checkجشن چترال کے سلسلے میں مختلف مقابلوں کا انعقاد

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This