چترال میں شدید بارش،عشریت کے مقام پر سیلابی ریلوں کی زد میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں

عشریت(زیل نمائندہ) چترال میں گزشتہ شام سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے عشریت گول میں شدید طغیانی اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے گئی گاڑیاں بہہ گئیں تاہم کسی بھی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی رات تقریباً دس بجے کے قریب لواری ٹنل کے مضافاتی علاقہ عشریت میں تیز بارش کی وجہ سے شدید سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیاں سیلا ب کی زد میں آئیں تاہم جانی نقصان اور کسی کی زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تمام مسافروں کوگاڑیوں سمیت  عشریت کے عوام نے رسیوں کے ذریعے بحفاظت سیلاب سے نکال کر بچایا تاہم دس کے قریب گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہنے کی وجہ سے بری طرح خراب ہوگئیں۔ چترال پولیس اورعوام کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
67010cookie-checkچترال میں شدید بارش،عشریت کے مقام پر سیلابی ریلوں کی زد میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This