چترال میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،کئی عادی منشیات فروش گرفتار

چترال(نمائندہ زیل) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان کی سربراہی میں چترال پولیس علاقے میں منشیات کے تدارک کے لیے برسرپیکار ہے ۔چترال میں چارچ سنبھالنے کے بعد قلیل عرصے میں موصوف نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق چترال پولیس نے بدھ کے روز کاروائی کرتے ہوئے سرکل چترال سے چھ منشیات فروش جن میں مجیب الرحمن ولد نور ولی سکنہ اورغوچ،شاکر احمد ولد آدینہ خان سکنہ گولدور، جاوید احمد ولد محی الدین سکنہ پرانا سبزی منڈی،شاکر احمد ولد مراد خان سکنہ بروز، عبدالاحد ولد گلزار خان سکنہ شالی،عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ ستجاپندہ چترال جبکہ سرکل لوٹ کوہ سے ملزم شکیل احمد ولد نوروز خان سکنہ ایژ گرم چشمہ شامل ہے MPO کے تحت گرفتار  کرکے ضلع سے باہر جیل منتقل کیا گیا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
61770cookie-checkچترال میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،کئی عادی منشیات فروش گرفتار

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This