تجار یونین چترال کے انتخابات،چترال پینل کے شبیراحمد کامیاب

چترال(نمائندہ زیل)تجاریونین چترال کے انتخابات میں چترال پینل کے شبیراحمد نے 1094ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تاجردوست اتحاد پینل کے بشیر حسین آزاد نے 866ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔تجار یونین کے انتخابات 2018ء کے لیے پولینگ منگل کے دن ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوئی ۔بلچ بالا سے لے کر پنجی کوٹی اور جغور سے لے کر دنین جیل تک کاروباری مراکز کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2858تھی جن میں 2044 ووٹ پول ہوئے اور 84ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔تجار یونین چترال ٹاؤن کے انتخابات 2018ء میں شبیر احمدنے 228ووٹوں کی برتری سے تجار یونین چترال  کے صدر منتخب ہوئے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
61260cookie-checkتجار یونین چترال کے انتخابات،چترال پینل کے شبیراحمد کامیاب

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This