Supreme Court Dam Initiative

ریشن صارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے والے تمام کا شکریہ نائب ناظم وی سی پرواک

مستوج (نمائندہ زیل ) گزشتہ 32مہینوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ریشن پاور ہاوس کے 21ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے پر ایم این اے چترال  افتخار الدین ، ایم پی سید سردار حسین ، سلیم خان، بی بی فوزیہ ، ضلع ناظم حاجی مغفر ت شاہ ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر ، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ، محکمہ پیڈو ، واپڈا اور صوبائی ووفاقی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گولین گول پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا ، ان خیالات کا اظہار نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عید علی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ریشن پاور ہاوس صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے گرانقدر کوششوں کے لئے تحریک حقوق عوام کاکردار بھی خراج تحسین کے مستحق ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن جن علاقوں میں پیڈو کے کھمبے گرچکے ہیں ان کی جلد ازجلد مرمت وبحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
56230cookie-check ریشن صارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے والے تمام کا شکریہ نائب ناظم وی سی پرواک

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتی ہے۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچی ہو
Share This