Supreme Court Dam Initiative

اپر چترال ضلع کی تنظیم سازی کے لیے کارکنا ن حاضری کویقینی بنائیں۔رحمت غازی

چترال (بی ایچ آزاد) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج رحمت غازی خان نے اپر چترال کے تمام پارٹی کارکنان کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12فروری کو بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں صبح10 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جہاں پر اپر چترال ضلع کی تنظیم سازی ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ورکرز کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اپر چترال میں پارٹی کی تنظیم کو آخری شکل دی جائے گی جس کی منظوری پارٹی کی صوبائی قیادت نے دی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ اس کنونشن میں کسی عذر کے بغیر غیر حاضر نہ رہیں تاکہ پی ٹی آئی کے لیے انتہائی زرخیز ضلع اپر چترال میں پارٹی کو مستحکم بنیاد وں پر استوار کیا جاسکے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
55980cookie-checkاپر چترال ضلع کی تنظیم سازی کے لیے کارکنا ن حاضری کویقینی بنائیں۔رحمت غازی

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتی ہے۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچی ہو
Share This