گولین گول پن بجلی گھر سے ارندو اور ملحقہ دیہات کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (نمائندہ زیل) دمیل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گولین گول بجلی گھر سے یو سی ارندو اور ملحقہ دیہات کو بجلی نہ دینے اور یکسر نظر انداز کرنے کے خلاف بھرپور مظاہر ہ ہوا ۔احتجاجی جلسے میں مقررین کا کہنا تھا کہ یو سی ارندو کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ آج کے اس جدید دور میں بھی یہ علاقہ موبائل  سروس ،ٹیلی فون، ہسپتال بجلی وغیرہ جیسے بنیادی ضروریات سے  محروم چلا آ رہا ہے۔انہوں نے حکومت اور واپڈ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ یو سی ارندو اور دمیل کو بلا تاخیر بجلی فراہم کریں اگر کوئی حیلہ بہانےاور تاخیری حربہ سے کام لیا گیا تو یو سی ارندو کے عوام حکومت اور واپڈ حکام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ مظاہرے میں سوسائٹی کے اراکین اور وادی دمیل کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
55550cookie-checkگولین گول پن بجلی گھر سے ارندو اور ملحقہ دیہات کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This