دروش پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں سے تین کلو چرس برآمد

دروش(نمائندہ زیل) چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف چترال پولیس کی کاروائی زور وشور سے جاری ہے اور اب تک مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں دروش پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان مستقیم خان عرف رمیزولدخان زادہ سکنہ ازاد دام ،محیب ولد نصراللہ سکنہ شاہ نگاردروش اورخان ولی ولدتوکل سکنہ شرینگل دیرحال شیشی کوہ سے مجموعی طورپرتین کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس طرح اسٹیشن ہاؤس آفیسرتھانہ ارندو نے کاروائی کے دوران مقدمہ علت نمبر96/2011جرمPPC 302/34/512, علت37/2011جرم13 AO ۔ APOنمبرز 865,866 تھانہ ارندومیں مجرمان اشتہاری علی نعمت خان اور میرولی پسران نادرخان ساکنان ارندو گول کو گرفتارکیا ہے۔عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اطمینان کا سانس لیا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
54740cookie-checkدروش پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں سے تین کلو چرس برآمد
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This