گولین بجلی گھر سے محروم رکھنے کی خبر پرسیاسی نمائندگان کو تنقید کا نشانہ : پرواک میں شدید احتجاج

پرواک (نمائندہ زیل ) پرواک کے عوام   کی طرف سے گزشتہ روز دی گئی ڈیڈلائین کے مطابق آج بروز ہفتہ ایک جلسہ زیرقیادت ریٹائرڈ صوبیدار صاحب الدین بمقام پرواک منعقد ہوا۔جلسے میں عوام پرواک کے شانہ بشانہ علاقہ سنوعر عوام کیساتھ دوسرے سرکردہ سماجی و سیاسی کارکنان و نوجوانان کے علاوہ ریشن بحالی بجلی گھر کے صدر ، سماجی و سیاسی شخصیت نادر جان ، اور سیاسی سرگرم کارکن سید سردار حسین شاہ کے علاوہ دوسرے سول سوسائٹیز کے اعلیٰ عہدہ دران اور ممبران نے کافی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ان کے علاوہ جلسے میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے اور عوام کو پرامن رکھنے کی عرض سے چترال پولیس کے نوجوان دستے بھی تعینات تھے جن کی کمانڈ ایس ایچ او بونی کر رہے تھے۔

مقررین  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےسیاسی راہنماؤں کی نا اہلی اور عوام دشمن رویوں پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر دوسرے مقررین کے علاوہ سیاسی کارکن اور بحالی ریشن بجلی گھر کے صدر ،عبداللہ جان، سیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ، چیئرمین ویلج کونسل وؤر محمد، کونسلر وی سی پرواک عیدی علی ،سماجی کارکن شیر مومن، سماجی کارکن محمد ظہیر، پرنسپل سلطان فراز ، سماجی کارکن حیدر احمد، ریٹائرڈ صوبیدار صاحب الدین ، معروف شخصیت روزگار ولی شاہ، سماجی کارکن نور احمد شاہ، کے علاوہ کئی دوسرے معتبرات نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوے زیر تعمیر گولین بجلی گھر سے ضلع اپر چترال کو محروم رکھنے کی خبر اور تا حال عوام کو بجلی کی عدم ترسیل پر سیاسی نمائندگان اور ضلعی سربراہان کے علاوہ محکمہ برقیات کی عدم توجہی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت وقت اور متعلقہ حکام کو متنبہ کیاکہ اگر بجلی سے متاثرہ ضلع اپر چترال کو اگر محروم رکھ کر گولین گول بجلی گھر کا افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت پورے علاقے کے عوام سڑکوں پر ہونگے  اور تمام تر خراب صورت حال کا ذمہ دار حکومت وقت اور دوسرے انتظامی حکام کیساتھ ساتھ محکمہ برقیات پر عائد ہوگی کہ جن کی غیر سنجیدہ روّیوں اور گول مٹول بیانات کیوجہ سے عوام کی مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

اس لیے متعلقہ حکام اور ذمہ داران بروقت اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں سنجیدہ رویہ اپنا لےتاکہ عوام کی مشکلات میں بھی کمی لائی جا سکے اور انتظامیہ کے لیے بھی مسائل پیدا نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلسے میں متفقہ طور قرارداد بھی پاس کیا گیا جس میں علاقے کی موجودہ مشکل صورت حال کے ازالے کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر قدم اٹھانے پر زور دیتے ہوے واضح کیا گیا کہ ضلع اپر چترال کے عوام گولین گول بجلی کے افتتاح کیلیے دی گئی ڈیڈ لائین تک اپنی پرامن آواز اٹھاتی رہے گی۔تاہم اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھنے یا اس قسم کی کسی بھی کوشش کی صورت میں مکمل طور پر احتجاج کرکے اس قسم کے عزائم کو کسی بھی حالت میں کامیاب نہیں ہونے دینگےاور علاقے کے کونسلرز، ممبرز، اور ریشن بجلی گھر بحالی کے سارے عہدہ دران اور ذمہ داران آئندہ کے لائحہ عمل کیلیے وقتا فوقتا عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ قرارداد کے سارے فوٹو کاپی جلد انتظامی اداروں کےسربراہان اور متعلقہ محکموں کو بھیج دی جائیگی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
47150cookie-check گولین بجلی گھر سے محروم رکھنے کی خبر پرسیاسی نمائندگان کو تنقید کا نشانہ : پرواک میں شدید احتجاج

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This