ہزہائی نس کی تشریف آوری کی تیاریوں میں سنی کمیونٹی بھی اپنے اسماعیلی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ زیل) ضلع ناظم چترال نے ہفتے کے روز گرم چشمہ میں ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے موقع پر ان کی دیدار کے لیے نوتعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا جسے اسماعیلی کمیونٹی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکمل کیا ہے ۔ انہو ں نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور موقع پر موجود ریجنل کونسل کے صدر فضل حمید اور کمیونٹی کے رہنماؤں کو ضلعی حکومت کی طرف سے ہرممکن امدادوتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال میں بسنے والے تمام لوگوں کا مشترکہ اور قابل قدر مہمان ہے اور اس سلسلے میں سنی کمیونٹی بھی اپنے اسماعیلی بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بونی میں دیدار گاہ کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے جسے علاقے کے عوام مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہیں گے جوکہ اپنی وسعت کے لحاظ سے ضلع بھر میں مشہور ہوگا اور اسی طرح گرم چشمہ میں بھی عوام کو مستقبل بنیادوں پر گراونڈ کی فراہمی پر ضلعی حکومت غور کرے گی تاکہ یہ دیدار گاہ کے علاوہ دیدار مقاصد کے لیے استعمال ہوسکے۔ اس موقع پرلوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر محمد حسین بھی موجود تھے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
43490cookie-checkہزہائی نس کی تشریف آوری کی تیاریوں میں سنی کمیونٹی بھی اپنے اسماعیلی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مغفرت شاہ
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This