ڈپٹی کمشنر چترال وادی بروغل میں

چترال(زیل ڈیسک) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر چارچ سنبھالنے کے بعدچترال کے مختلف مقامات پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کئے ہیں۔ٹاؤن چترال اور بونی میں کامیاب کھلی کچہریوں کے بعد چترال کے دور افتادہ وادی بروغل میں بھی عوامی مسائل وشکایات کے تدارک کے لیے ڈی سی چترال ان دنوں بروغل میں موجود ہیں۔اپنے بروغل کے دورے میں ڈپٹی کمشنر مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔توقع کی جاتی ہے کہ موصوف وادی بروغل کی پسماندگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی مسائل ومشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

43140cookie-checkڈپٹی کمشنر چترال وادی بروغل میں
Zeal Mobile Reporter
Share This