مزارِ قائد کے پیش امام و فاتحہ خواں حافظ شمس الدین چترالی کا اعزاز

کراچی(نمائندہ زیل) مزار قائد کراچی کے پیش امام و فاتحہ خواں قاری شمس الدین چترالی کو گزشتہ دنوں پاکستان ائیر فورس اور پاکستان نیوی کی طرف سے سند حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

مزار قائد میں ہونے والی تقریبات ، پریڈ اور اہم شخصیات کی حاضری کے موقع پر قاری شمس الدین کی بہترین کارکردگی کو پاکستان نیوی اور ائیر فورس کی جانب سے خوب سراہا گیا اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان نیوی کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عبدالرحمن کی طرف سے قاری شمس الدین کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا جبکہ پاکستان ائیر فورس کی طرف سے بھی قاری شمس الدین کی بہترین کارکردگی پر انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
42340cookie-checkمزارِ قائد کے پیش امام و فاتحہ خواں حافظ شمس الدین چترالی کا اعزاز

کالم نگار/رپورٹر : طاہر الدین شاداں

Share This