امام کی دیدار کے لیے جانے والوں کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار

چترال (نمائندہ زیل ) 9دسمبر کو ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے موقع پر گرم چشمہ اور بونی میں قائم دیدار گاہوں تک زائرین کو پہنچانے کے لیے ٹریفک منیجمنٹ   پلان تشکیل دینے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں ڈرائیور یونین، اڈہ مالکان، پی ایس او  نمائندہ اور آغاخان ریجنل کونسل کے نمائندے سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈر موجودتھے۔ اجلاس کے بعد اے سی عبدالاکرم نے میڈیاکو بتایاکہ ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہ اس اجلاس میں گرم چشمہ اوربونی جانے کے لیےگاڑیوں کی دستیابی ،جائزہ  اور مناسب کرایہ مقررکرنے، دیدار کے لیے  آنے اور جانے   والی گاڑیوں کو تکنیکی طور پر ٹھیک حالت میں رکھنے اور خواتین ، عمررسیدہ اور بچوں کے ساتھ سفرمیں انتہائی شائستگی کا برتاؤ اور ان کے ہرممکن آرام کا خیال رکھنے پر تفصیلی  تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ  دیدار کے لیے روانگی سے پہلے چترال اڈے میں ڈرائیور یونین کی طرف سے ایک دفتر قائم کیاجائے گا جس میں ہر قسم کی شکایات جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ڈی ۔ سی آفس کے کنٹرول روم میں فون نمبر0943412519پر مشکل یا شکایت کی صورت میں  چوبیس گھنٹے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مقامی ڈرائیور کسی بھی مشکوک، غیر مقامی ڈرائیور اور مسافروں  کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
42430cookie-checkامام کی دیدار کے لیے جانے والوں کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This