یاسین کا نوجوان پیراگلائیڈر ہدایت اللہ پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر جان بحق

یاسین (نامہ نگار) یاسین کا یاسین کا نوجوان پیراگلائیڈر ہدایت اللہ گزشتہ روز گوپس کے مقام پر  پیراگلائیڈنگ کے دوران  گر  کر جان بحق ہوگیا۔ ہدایت اللہ کا تعلق یاین گمندائے سے تھا۔ آپ گوپس  یوتھ کی جانب سے یو مِ دفاع کے حوالے سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے قبل گراؤنڈ سے متصلہ پہاڑی سے پیراشوٹ  کے ذریعے اترنے کا مظاہرہ کررہے تھے ۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ،عین گراؤنڈ کے اوپر پہنچ کر وہ ہوا میں توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زور سے پیراشوٹ سمیت زمین سے ٹکرایا۔ گراؤنڈ مین موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے قریبی ہسپتا ل منتقل  کیا جہاں سے اسے آغا خان ہیلتھ سنٹر سنگوڑ لایا گیا ۔لیکن وہ زخموں کی تاب لاسکے اور جان  بحق ہوگئے ۔

یاد رہے اس سال شندور میلے میں   ہدایت اللہ نے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
34930cookie-checkیاسین کا نوجوان پیراگلائیڈر ہدایت اللہ پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر جان بحق

کالم نگار/رپورٹر : عطا حسین اطہر

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزٹیم چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے۔ جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Share This