پاکستان کی مشہور موبائل فون سروس نے اپنے صارفین کیلئے انٹرنیٹ بالکل فری کردیا

لاہور (زیل آن لائن)پاکستان کی مشہور موبائل فون سروس نے اپنے صارفین کیلئے انٹرنیٹ بالکل فری کردیا۔موبی لنک پاکستان میں صارفین کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موبی لنک کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ موبی لنک اور مشہور آئی ٹی کمپنی وی کام کے درمیان اس سلسلے میں لاہور میں ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت موبی لنک کے صارفین بنا بیلنس کے بھی انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس کیلئے بس  صارفین کو مفت اںٹرنیٹ کی سہولت کے استعمال کیلئے وی کام کی موبائل ایپ اپنے موبائلز میں انسٹال کرنا ہوگی۔ جبکہ یہ سہولت دوسری کمپنیوں کے صارفین کو بھی حاصل ہوگی۔یہ آفر آنے کے بعد موبائل فون صارفین دھڑا دھڑ یہ ایپ اپنے موبائل پر انسٹال کرکے مفت انٹرنیٹ کے مزے لے رہے ہیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
52130cookie-checkپاکستان کی مشہور موبائل فون سروس نے اپنے صارفین کیلئے انٹرنیٹ بالکل فری کردیا
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : سُپر ایڈمین

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This