چترالی طلبہ کے لیے خوشخبری۔ ROSEچترال کے ہم سفر اداروں میں ایک شاندار اضافہ

چترال(زیل نمائندہ) چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ادارے ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE) نے چترالی طلباء وطالبات کے ایک اور شاندار موقع فراہم کر رہا ہے۔ ROSEچترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ROSE چترال کا الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کے ساتھ ایک  معاہدہ طے پایا ہے جس کے رو سے یونیورسٹی کا اسلام آباد میں واقع کیپمس میں 5 ڈیپارٹمنٹس میں (ہر پروگرام کے لیے ایک سیٹ کے حساب سے) ان چترالی طلبہ کو ٹیوشن فیس میں 60فی صد تک چھوٹ مل سکتی جو ROSEچترال کے کوٹے پر داخلہ لے رہے ہوں۔  پروگرامات/ ڈیپارٹمنٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اس تعلیمی سال کے لیے درخواستیں ROSE کے مجوزہ اسکالرشپ  فارم بمعہ تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول 25 اگست 2019 تک ROSE  چترال کے آفس واقع میر پلازہ (ان سائیڈ قشقار پرائیوٹ لمیٹڈ) گولدور چوک پہنچ جانی چاہئیں۔  انٹرویو کی تاریخ 27 اگست 2019 ہے۔ اسکالرشپ فارم www.rose.org.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
100300cookie-checkچترالی طلبہ کے لیے خوشخبری۔ ROSEچترال کے ہم سفر اداروں میں ایک شاندار اضافہ

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔

تبصرہ

Share This