زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔

پیپلزپارٹی چترال ناراض اراکین کو منانے میں مگن

چترال(زیل نمائندہ)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے اپنے ناراض اراکین کو منانے اور انتخابی مہم کو مزید تیزکرنے کے لیے زیرین چترال سے سفرکا آغاز کیا ہے۔یوسی دروش اورکیسو میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شمولیتی تقریب کیسو میں منعقدہواجس میں درجنوں افرادنے اپنے خاندانوں سمیت دیگرپارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں با قاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔دورش سے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوسی ...

مزید پڑھئے

چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ،چارافراد زخمی

چترال (زیل نمائندہ)پیرکی سہ پہر بیرموغ لشٹ کے مقام پر چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈی ایف او سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی گاڑی چترال گول نیشنل پارک سے وآپس آرہی تھی اچانک بریک فیل ہونے کے بعد  بے قابو ہوگئی جس پرڈرائیور ...

مزید پڑھئے

چترال میں متحدہ مجلس عمل کے دفتر کا افتتاح

چترال(زیل نمائندہ)چترال کے 80فیصدعوام ملک میں اسلامی حکومت کی تمنا رکھتے ہیں اورچترالی عوامی کی دلی خواہش تھی کہ متحدہ مجلس عمل  بحال ہو اور ملک میں اسلامی نظام کے لیے راہ ہموار ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے طرف سے این اے ون چترال کے لیے نامزد اُمیدوارمولانا عبدالاکبر چترالی اور پی کے ون چترال کے لیے ...

مزید پڑھئے

محافظ بیت الاطفال دنین  میں عید ملن پارٹی

چترال (زیل نمائندہ )محافظ بیت الاطفال کے ہاسٹل میں اتوار کے روز عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں خاص معاونین اور سرپرستوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکرکے افراد مدعو تھے۔ عید ملن پارٹی کا مقصد یتیم بچوں کے ساتھ کچھ لمحات گزارنا اور ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت ...

مزید پڑھئے

چترال میں چکن ناپید،انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف پولٹری فارم مالکا ن کا ہڑتال

چترال(زیل نمائندہ) ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے  کے خلاف چکن بھیجنے کے کاروبارسے وابسطہ کاروباری لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔لواری ٹنل کے اس پار احتجاجی کیمپ لگاکرچکن لانے والی گاڑیوں کو چترال کی طرف آنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے چترال بھر میں چکن  ناپید ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو  شدید مشکلات کا ...

مزید پڑھئے

پاک فوج  ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے یونین کونسل ارندو کے گاؤں دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں پوشتین اور لاچی گرام سے 241مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر 185 ونگ لفٹنٹ  کرنل عدنان نے ...

مزید پڑھئے

چترال کے انتظامی اور پولیس سربراہان تبدیل

پشاور(زیل نیٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کی نگران حکومت نے چترال کے ڈپٹی کمشنرارشادعلی سودھراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)منصورامان کو تبدیل کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کی روشنی میں خورشیدعالم نئے ڈپٹی کمشنرچترال اور کیپٹن(ر)محمدفرقان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال تعینات کریئے گئے ہیں۔سابقہ ڈی سی چترال کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جبکہ سابقہ ڈی پی او چترال ڈسٹرکٹ پولیس ...

مزید پڑھئے

شیرولی خان اسیر کی ایک اور کتاب منظر عام پر آگئی ہے

چترال (زیل نمائندہ) ممتاز ماہر تعلیم ،سابق پرنسپل ،شاعر،ادیب اور محقق شیر ولی خان اسیرکی ایک اور کتاب “چارغیریو لال”منظرعام پرآگئی ہے۔131صفحات اور 55ابواب  پر مشتمل اس کتاب  میں ان کے والد چارغیریولال کی حالات زندگی کا نہایت تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں چند تصاویر بھی شامل ہیں جن میں چارغیریولال کی تصاویر کے علاوہ  شاہ ...

مزید پڑھئے

موری لشٹ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،دوافراد جان بحق ایک  زخمی

موری لشٹ چترال (زیل نمائندہ ) لون کوہ تریچ سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی نمبر 3124 چوموروک گول موری لشٹ کے مقام پر جمعرات کی صبح حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو مسافر جان بحق اور ڈرائیور زخمی ہواہے۔جان بحق ہونے والوں میں حیدر حبیب خان ولد عبدالاحد خان ساکنہ مروئی اور شیرافضل ولد نور محمد ...

مزید پڑھئے

عام انتخابات 2018ء ،چترال کی دونشستوں کےلیے45امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

چترال(زیل نمائندہ) چترال میں امسال متوقع انتحابات میں حصہ لینے کےلیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال کے لیے 18 امیدوار انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے حلقہ پی کے ون کےلیے27 امیدوار میدان میں کود پڑے ہیں۔ تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے امیدواروں نے جلوس کی شکل میں عدالت کے احاطے ...

مزید پڑھئے