زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔

حلقہ PK-1 سے مولانا عبدالرحمان الیکشن لڑیں گے، جے یو آئی تحصیل کابینہ چترال

چترال(زیل نمائندہ)عام انتخابات 2018ء کے لیے مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے امید واروں کو نامزد کرنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے اور مختلف قراردادوں کے ذریعے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔جمیعت علماء اسلام (ف)چترال کے تحصیل کابینہ نے گزشتہ دنوں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبدالرحمان کے نام پر مکمل ...

مزید پڑھئے

حاجی مغفرت شاہ جماعت اسلامی کی طرف سےالیکشن لڑیں گے

چترال (زیل نمائندہ) عام انتخابات 2018ء جو رواں سال جولائی کی 25تاریخ کو ہوں گے این اے ون یا پی کے ون سے جماعت اسلامی کی طرف سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ امید وار ہوں گے۔ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی چترال کے ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری کی گئی جس کی رو سے 80فیصد ...

مزید پڑھئے

چترال میں لوڈشیڈینگ کی آڑ میں واپڈا کی من مانی  نامنظور،عمائدین علاقہ

چترال(زیل نمائندہ) چترال میں واپڈا کی غیرضروری لوڈشیڈینگ اور رمضان کے مہینے میں عوام کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا اہتما م کیا گیا۔ جلسے میں وکلاء،سیاسی پارٹیوں کے رہنما،تجار برادری ،طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی ۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واپڈا ...

مزید پڑھئے

دونوں ٹانگوں سے معذور یوسف خان کا مفت علاج اور مالی تعاون کی اپیل

چترال(گل حماد فاروقی) پاک افغان سرحدی علاقے کے جوان سال یوسف خان جو کمر کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد اب مکمل طور پر دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکا ہے نے مفت علاج اور مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوسف خان کے والد کا تعلق افغان صوبے نورستان کے علاقے گواردیش سے تھا جو افغان جنگ میں ...

مزید پڑھئے

یوم تکبیر،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 20 سال مکمل

28مئی1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹم قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور ایٹمی دھماکوں کے دن کو”یوم تکبیر” کا نام دیا گیا۔دھماکوں کے بعد 1999 میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا، مگر ...

مزید پڑھئے

پاٹا کی مخصوص حیثیت ختم کرنے سے چترال کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(زیل نمائندہ)فاٹا اصلاحات کی آڑ میں پاٹا کی مخصوص حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو چترال سب سے زیادہ متاثر ہوگااور ہم 31ویں ترمیم کے نتیجے میں ملاکنڈڈویژ ن کو متاثر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف صف اوّل کا کردا ر ادا کریں گے ۔یہ بات سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا ...

مزید پڑھئے

یونیورسٹی آف چترال میں تین روزہ کتب میلہ 28مئی سے شروع ہوگا

چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال میں تین روزہ کتب میلہ 28مئی سے شروع ہوکر 30مئی بروز بدھ تک جاری رہے گا۔پراجیکٹ ڈائر یکٹر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے مطابق چترال یونیورسٹی میں شروع ہونے والا کتب میلہ کریسنٹ بک کلیکشن لاہور کے تعاون سے ہوگا جس میں سکول اور کالج کی درسی کتب کے ساتھ ساتھ ...

مزید پڑھئے

بالائی چترال کوضلع بنانے کا اعلان جھوٹا تھا ، سلیم خان

پشاور(زیل نمائندہ)پی ٹی آئی کے چئیرمین اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا گزشتہ سال چترال کے پولو گراؤنڈ میں ایک پرہجوم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپر چترال کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جو سراسر جھوٹ اور دھوکہ تھا وہ اس لیے کہ سات مہینے گزرنے کے باؤجود یہ اعلان محض اعلان ہی رہا۔اس جھوٹے اعلان پر عمران خان ...

مزید پڑھئے

شندورپولو فسٹیول 2018،چترال کے پولو کھلاڑیوں کی غیرحتمی فہرست جاری

چترال(زیل نمائندہ) شندور پولو فسٹیول 2018ء جو رواں سال کے جولائی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں دنیا کی بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور میں منعقد ہوگاچترال کی پانچ پولوٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کی غیرحتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ چترال اے پولوٹیم میں شہزادہ سکندرالملک(کپتان)،اسرارولی،شہزاد احمد،اظہارعلی خان،معراج الدین،ناصراللہ،عبدالحمید اور ضیاء الرحمان شامل ہوں گے۔ چترال بی ٹیم میں ...

مزید پڑھئے

NA-1 اورPK-1 کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لے لیا

چترال ( زیل نمائندہ)عام انتخابات 2018ء جو رواں سال کے وسط میں متوقع ہیں چترال کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسروں  کی حلف برداری ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسد حمید بنگش نے این اے ون اور پی کے ون چترال کے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا ۔ محمد خان ایڈیشنل سیشن ...

مزید پڑھئے